Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالف سمت ڈرائیونگ کیس، پولیس اہلکارکے خلاف بھی مقدمہ درج

اہلکار پرالزام ہے کہ اس نے اپنے فرائض سے غفلت برتی (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مخالف سمت ڈرائیونگ کرتے ہوئے حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی نہ کرنے پرڈیوٹی پرمتعین پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے۔
سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جائے حادثہ پرمتعین اس پولیس اہلکارکے خلاف بھی کیس دائرکرلیا گیا ہے جووہاں موجود ہوتے ہوئے بھی اپنا فرض بخوبی ادا نہ کرسکا۔
پولیس اہلکارپرالزام ہے کہ اس کے پاس اختیار تھا کہ وہ گاڑی کوروکنے کے لیے اسکے ٹائروں پرفائرنگ کرسکتا تھا تاکہ لوگوں کی جان و مال کو نقصان نہ پہنچ سکے مگر اہلکارنے فائرنگ  سے گریز کیا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کے خلاف وسیع ترتحقیقات کے احکامات صادر ہوچکے ہیں تفتیشی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش ہونے پر عدالتی کارراوئی کے لیے بھیجاجائے گا۔
خیال رہے گزشتہ روز ریاض میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک شخص کو مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے جان بوجھ کرسامنے سے آنے والی گاڑیوں کو ٹکرمارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
 ملزم کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی مسروقہ تھی جس کی رپورٹ تھانے میں موجود تھی۔
واضح رہے رانگ سائیڈ ڈرائیونگ حادثے میں ملزم نے 11 گاڑیوں کو ٹکرماری جبکہ اس کی اس حرکت سے راہگیروں کی جان کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔
ملزم کے بارے میں ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس کی حالت درست نہیں تھی وہ گرفتای کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

شیئر: