Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی صدر کا فیصلہ قابل قدر ہے ، سیکرٹری جنرل الحجرف

یمنی صدر کی جانب سے اختیارات قیادت کونسل کے حوالے کرنا قابل قدرہے (فوٹو، ٹوئٹر)
 خلیجی تعاون کونسل جی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے یمنی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات قیادت کونسل کے حوالے کر کے قابل قدر کام کیا ہے ۔  
سبق نیوزکے مطابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے یمنی آئین ، خلیجی فارمولے اور اس کے لائحہ عمل کے مطابق صدارتی کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
کونسل عبوری مرحلے کے فرائض پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔ عبدربہ منصور ھادی نے صدر کے جملہ اختیارات کونسل کے حوالے کردیےہیں۔  
سیکریٹری جنرل الحجرف نے مزید کہا کہ جی سی سی صدارتی کونسل کی حمایت کرتی ہے تاکہ وہ یمن میں امن و استحکام لانے کےلیے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے یمنی بحران ختم کرا سکے تاکہ یمنی بھائی خوشحالی ، ترقی اور امن وسلامتی کی نعمت سے مالا مال ہوں۔  
الحجرف نے امید ظاہر کی کہ صدارتی کونسل رشاد محمد العلیمی اور ارکان کی قیادت میں قومی فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہوں ۔  

شیئر: