Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے کے مقام سے گاڑی کس صورت میں ہٹائی جاسکتی ہے؟

ٹریفک انشورنس کمپنی ’نجم ‘کو اطلاع دینے کے لے ایپ استعمال کیجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی صورت میں متعلقہ انشورنس وسیکیورٹی کمپنی ’نجم‘ کے نمائندے کے پہنچنے سے قبل صرف 3 حالتوں میں گاڑی جائے حادثہ سے ہٹائی جاسکتی ہے۔
سبق نیوز نے ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کے حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین پرعمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے۔
حادثہ کی اطلاع دینے کے لیے’نجم‘ کی موبائل ایپ استعمال کی جاسکتی ہےجبکہ ٹیلی فون کال بھی دوسرا طریقہ ہے۔
مقرر کردہ قوانین کے تحت حادثہ میں اموات یا شدید زخمی ہونے کی صورت میں نجم کمپنی کے بجائے ٹریفک پولیس حادثے پرکارروائی کرے گی ۔ فریقین انشورنس نہ رکھتے ہوں اس صورت میں بھی نجم کمپنی اس امرکی مجاز نہیں ہوگی کہ وہ حادثے پرکارروائی کرے۔
ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جسے ’اطلاع دو، فوٹوبناو اور سائٹ پرہو‘ کا عنوان دیا گیا ہے اس مہم کا بنیادی مقصد حادثے کی صورت میں ٹریفک ازدحام پرقابو پانا ہے۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے ٹریفک حادثات جن میں کوئی اموات یا شدید زخمی نہ ہوں بلکہ معمولی حادثات کی صورت میں فریقین میں سے کوئی ایک فوری طورپرنجم کی ایپ پرمطلع کرنے کے بعد متاثرہ گاڑیوں کی تصاویرمختلف اینگل سے بنائے۔
جائے حادثہ سے اس صورت میں گاڑیاں سائٹ پرلگائی جاسکتی ہیں جب ’نجم ‘ کمپنی کی جانب سے ایپ پرارسال کی جانے والی اطلاع کا جواب موصول نہ ہوجائے۔

حائے حادثہ سے  گاڑی ہٹانے سے قبل گاڑیوں کی تصاویر بنالی جائیں(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں ٹریفک اندرون شہر ٹریفک حادثےکی صورت میں نجی انشورنس کمپنی ’نجم‘ کو یہ اختیاردیا گیا ہے کہ وہ بعض مخصوص حالتوں کے علاوہ دیگر جملہ حادثات کی رپورٹ مرتب کرے۔
نجم کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں فریقین کی غلطیوں کا تقررکیاجاتا ہے جس کی بنیاد پرانشورنس کلیم داخل کرائے جاسکتے ہیں

شیئر: