Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی کی حفاظت قوم کرتی ہے، فوج نہیں: عمران خان

ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں (فوٹو: سکرین گریب)
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کی حفاظت فوج کر سکتی ہے نہ کوئی بیرونی طاقت، بلکہ خود قوم کرتی ہے۔
منگل کو پشاور میں جلسے سے چند گھنٹے قبل عمران خان کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس کو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔
پیغام میں عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت ایک سازش کے تحت مسلط کی گئی ہے۔
ان کے مطابق ’میں پشاور میں اس پر بھی بات کروں گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں قوم کو وہ جو پیغام دیں گے اس کا کچھ حصہ یہ ہے کہ ’اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، کوئی اور اس کی حفاظت نہیں کرتا، کوئی فوج اس کی حفاظت نہیں کر سکتی، باہر سے کوئی قوت مدد نہیں کر سکتی۔ قوم اپنی آزادی کی حفاظت خود کرتی ہے۔‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس لیے میں آپ کے پاس آ رہا ہوں اور ہم سب نے مل کر پوری تحریک چلانی ہے کہ فور پر ملک میں الیکشن کروائے جائیں۔
خیال رہے عمران خان سنیچر کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزارت عظمٰی سے محروم ہوئے اور ان کی جگہ پیر کو شہباز شریف بطور نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

شیئر: