Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ضروری معلومات فراہم کریں گے(فوٹو ایس پی اے)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) اور نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے منگل کو ریاض میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنسی ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف اور سائبر سیکیورٹی کے قومی ادارے کے گورنر انجینیئر ماجد المزید نے یادداشت پر دستخط کیے۔
فریقین نے مفاہمتی یادداشت، پر ملکی، علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ شراکت قائم کرنے اور تعاون کی پالیسی کے تحت دستخط کیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کے بموجب فریقین سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ایک دوسرے کو ضروری معلومات فراہم کریں گے۔ خطرات سے آگاہ کریں گے۔ سائبر سیکیورٹی کے حالات سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کریں گے۔ 

شیئر: