Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں الیکٹرانک گاڑیوں کا پہلا چارجنگ سٹیشن

الیکٹریکل کاروں کے استعمال سے کاربن کے اخراج پرقابوپایاجاسکے گا(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے کہا ہے  کہ شہر میں الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔ پہلی بار یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں خالد بن الولید روڈ اور سلطانہ روڈ کے چوراہے پر الیکٹرانک گاڑیوں کا چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔
مقامی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں میں الیکٹرانک گاڑیاں استعمال کرنے کا رواج بڑھے گا۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ کاربن کا اخراج کم ہوگا اور ماحول دوست توانائی کا استعمال بڑھے گا۔ 
مدینہ میونسپلٹی نے کہا کہ عالمی معیار اور سلامتی ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے الیکٹرانک گاڑیوں  کی چارجنگ کے لے مخصوص  آلہ درآمد کیا گیا ہے۔ 

پہلے مرحلے میں سلطانہ روڈ کی کراسنگ پرچارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے) 

مخصوص چارجر6 سے 32 ایمبیرز پرکام کرتا ہے جس کےلیے 220 وولٹ بجلی درکارہوتی ہے۔
 مدینہ  میونسپلٹی نے بتایا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کو چارج کرنے والے  سات سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ یہ شہر کے مرکزی علاقے، جادۃ احد، المطار روڈ، العباس بن عبادہ واکنگ ٹریک اور امیر المومنین عمر بن الخطاب روڈ پر کھولے گئے ہیں۔ 

شیئر: