Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزی کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ کم

آکسفورڈ ۔۔۔۔۔ سبزی خوری ایک اچھی عادت ہے اور تقریباً تمام سبزیاں صحت بخش اور تازگی عطا کرنیوالی چیزیں سمجھی جاتی ہیں مگر اس کے بارے میں ایک عرصے سے بعض ماہرین یہ خدشہ ظاہر کرتے رہے کیونکہ سبزیوں میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ کوئی زیادہ صحت بخش غذا نہیں ہے ۔ اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے طویل تحقیق اور تجزئیے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سبزیاں ہر حال میں مفید ہیں اور اگر سبزیاں تازہ کھائی جائیں اور روزانہ کی بنیادی پر انہیں استعمال کیا جائے توذیابیطس کے خدشات کم سے کم 12فیصد کم ہو سکتے ہیں ۔ پھلوں کے اندر موجود قدرتی مٹھاس اس طرح خطرناک ثابت نہیں ہوتی جس طرح بازار میں بکنے والی عام شکر۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی نگرانی میں مرتب ہونیوالی یہ رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ تازہ سبزیاں کھانے سے بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں ہوتا اور شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ان میں گلوکوز اور فرکٹوز مختلف انداز میں کام کرتے ہیں ۔

شیئر: