Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز سو سے زیادہ ، 3 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے میں 187 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 106 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں اب تک کووڈْ19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 632 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہورہا ہے گزشتہ ایک روز کے اندر 187 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے شفاپانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 58 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز اس مہلک وائرس سے  3 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ مملکت میں اب تک کووڈْ 19 سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 82 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے 45 مریضوں کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

 مملکت کے تمام شہروں میں مفت ویکسینیشن سینٹرزموجود ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کی تعداد کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک سعودی عرب کے تمام ریجنز میں ویکسین کی  6 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 604  خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی ، دوسری اور تیسری خوراک شامل ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین لگائی جاتی ہے جس کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں خصوصی ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں جانے سے قبل توکلنا یا صحتی ایپ پربکنگ کرانا ہوتی ہے۔

شیئر: