Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ ، پی سی بی ٹربیونل میں شواہد پیش کریگا

لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ا سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف اور دیگر کے خلاف الزامات کی تفصیل اور شواہد پیش کرنے کےلئے ہوم ورک کو حتمی شکل دیدی۔ اینٹی کرپشن یونٹجمعہ کو پی سی بی کے ٹربیونل کو ا سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف شواہد جمع کرائے گا۔ اسپا ٹ فکسنگ کیس کی سماعت کیلئے جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جس کے ارکان میں سابق چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیا ءاور سابق کپتان و منیجر وسیم باری شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن یونٹ 14 اپریل کو کرکٹرز پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد پیش کرے گا۔ ان میں کھلاڑیوں کے موبائل کا ڈیٹا، ویڈیو فوٹیج، ان کا ابتدائی بیان اور دیگر شواہد شامل ہیں۔اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف اور دیگر 5 مئی کو ٹربیونل کے روبرو دوبارہ پیش ہوں گے اور اپنا جواب جمع کرائیں گے جبکہ کرکٹرز کی جانب سے الزامات سے انکار پر پی سی بی اپنے موقف کے حق میں دلائل دے گا۔ کیس کی فائنل سماعت کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر مئی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا۔ 
 

 

شیئر: