Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں گاڑی پر فائرنگ اور چھری سے حملہ، شہری گرفتار

پولیس نے وڈیو کی مدد سے حملہ آور کو شناخت کرکے گرفتار کیا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں خمیس مشیط میں گاڑی پر فائرنگ اور چھری کے حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔
پولیس نے وڈیو کی مدد سے حملہ آور کو شناخت کرکے گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن کی پولیس نے کہا ہے کہ ’شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی پر فائرنگ اور چھری سے حملہ کرنے والے سعودی شہری زیر حراست ہے۔ اسے قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔ 
واقعہ کی وڈیو سی سی کیمروں سے حاصل کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جارہا ہے کہ چھری سے حملہ خمیس مشیط میں ثانوی سکول کے ایک طالب علم پر کیا گیا ہے جسے شدید زخم آئے ہیں۔ 

شیئر: