Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ سنیچر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا 

سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر سال میں دو مرتبہ نظر آتا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حوطہ سدیر میں فلکیاتی رصدگاہ نے کہا ہے کہ’ آئندہ سنیچر 28 مئی 2022 کو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر نظر آئے گا‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق رصد گاہ نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ ’اس موقع پر قبلے کی سمت سائے کی جہت کے الٹی جانب ہوگی‘۔
 رصدگاہ کا کہنا ہے کہ ’سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر سال میں دو مرتبہ نظر آتا ہے۔ ایک 28 مئی کو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر  18 منٹ پر اور دوسری بار 15 یا 16 جولائی کو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجکر 27 منٹ پر یہ واقعہ ہوتا ہے‘۔ 
قدیم زمانے میں جب قبلے کی سمت متعین کرنے کے لیے جدید ترین حساس آلات نہیں تھے تب لوگ اسی منظر کو دیکھ کر مساجد کا سنگ بنیاد رکھتے اور قبلے کی جہت متعین کیا کرتے تھے۔
اب بھی کئی مقامات ایسے ہیں جہاں مسلمانوں کو یہ سہولت میسر نہیں۔ وہاں کے لوگ ایسے مقامات پر قبلے کی جہت متعین کرسکتے ہیں۔

شیئر: