Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ ورلڈ کپ کے موقع پر40 اضافی پروازیں چلائے گی

خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں ورلڈ کپ کے لیے اضافی پروازیں چلائیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)
 قطر ایئرویز (القطریہ) کے ایگزیکٹیو چیئرمین اکبر الباکر نے کہا ہے کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) 40 پروازوں کے ذریعے فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو قطر آنے جانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ 
اخبار 24 کے  مطابق الباکر نے بتایا کہ ’فلائی دبئی فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے  60، الکویتیہ 20 اور عمان ایئر 48 پروازیں چلائے گی۔ اس حوالے سے مذکورہ چاروں فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوگئے ہیں۔‘ 
الباکر نے توجہ دلائی کہ الاتحاد ایئر اور العربیہ ایئرویز بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو قطر پہنچانے کا کام انجام دیں گی۔ یہ بھی جلد ہی خلیجی فضائی کمپنیوں کے معاہدے میں شامل ہوجائیں گی۔ 
القطریہ کا کہنا ہے کہ ’خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں اس سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ  کپ کے میچوں کے شائقین کو روزانہ کی بنیاد پر قطر لانے لے جانے کا کام انجام دیں گی۔ تاریخ میں پہلی بار مشرق وسطٰی کے کسی ملک میں فٹبال ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے۔ 

شیئر: