Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹر ببل تیار ،بوتل کے بغیر پانی

لندن- - - - - برطانوی نوجوانوں نے اب پانی کو چیونگم کی طرح بنادیا ہے، جس کے لئے بوتل، تھیلی یا برتن کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ پانی خود ہی جم کر چیونگم کی طرح بن جاتا ہے۔امپریل کالج لندن کے طلبہ کی جانب سے بنائے گئے ادارے ’اسکیپنگ راکس لیب‘ نے ’اوہو واٹر‘ کے نام سے ایسی واٹر ببل تیار کی ہے جسے پیاس کے وقت کھایا یا چبایا جا سکتا ہے۔پانی کو لیبارٹری میں اس طرح جمایا جاتا ہے کہ وہ ببل کی شکل اختیار کرلیتا ہے، جسے رکھنے کے لیے بوتل یا کسی برتن کی ضرورت نہیں پڑتی۔کمپنی کی جانب سے چیونگم کی صورت میں تیار کئے گئے پانی کے یہ ببل 6 ہفتے تک خراب نہیں ہوتے اور نہ ہی پگھلتے ہیں۔کمپنی کے مطابق واٹر ببل کا ذائقہ بالکل پانی جیسا ہے یعنی اس کا کوئی ذائقہ نہیں اس میں کوئی ایسے کیمیکل نہیں ڈالے گئے جس سے پانی کی تاثیر میں فرق آئے تاہم اس ادارے کا ارادہ ہے کہ آگے چل کے ان واٹر ببلز میں مختلف ذائقے بھی متعارف کروائے جائیں۔یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پلاسٹک یا برتن پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ ایسے واٹر ببلز تیار کرکے پلاسٹک کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

شیئر: