Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس میں ہم آہنگی پیدا کرانے کے فیصلہ کا خیرمقدم

جولائی، اگست میں یومیہ پیداوار 6 لاکھ 48 ہزار بیرل بڑھائی جائے گی۔ (فوٹو العربیہ)
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اوپیک پلس میں پیٹرول کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرانے میں مؤثر کردار ادا کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اوپیک پلس نے جولائی اور اگست کے مہینوں میں تیل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اوپیک پلس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوپیک پلس کے ممالک پیٹرول کی یومیہ پیداوار دو لاکھ 16 ہزار بیرل بڑھائیں گے۔
وائٹ ہاؤس نےاوپیک پلس کے رکن ممالک کو اس بات پر آمادہ کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔  
اوپیک پلس نے طے کیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں یومیہ پیداوار چھ لاکھ 48 ہزار بیرل بڑھائی جائے گی اور اگست کے مہینے میں بھی اتنی ہی مقدار رہے گی۔  
اوپیک پلس نے جمعرات کو اجلاس طلب کیا تھا۔ گیارہ منٹ کے اندر اضافی پیداوار کے فیصلے کے بعد اجلاس ختم ہوا۔
اوپیک پلس کے عہدیدار نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ بات حتمی ہے کہ گروپ جولائی کے مہینے میں چھ لاکھ بیرل کے اضافے کی منظوری دے گا۔ جو سابقہ ماہانہ اضافے سے بڑھ کر ہے۔ اس سے پہلے ماہانہ اضافہ چار لاکھ 32 ہزار بیرل کا چل رہا تھا۔  
اوپیک پلس کے فیصلے کے مطابق تیل کی پیداوار میں یومیہ اضافہ چھ لاکھ 48 ہزار بیرل کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام سے دو لاکھ 16 ہزار بیرل زیادہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: