Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: 100فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم ہونگی

لکھنو .... خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی تیزی سے سماعت کیلئے یوگی حکومت ریاست بھر میں 100خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کریگی۔ وزارت انصاف نے یہ تجویز حکومت کو پیش کردی ہے۔ وزیر قانون و انصاف برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہم نے اپنی انتخابی مہم میں اسکا وعدہ کیا تھا اور ہم وعدہ پورا کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ اس پورے منصوبے پر 400کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ تجویز کے تحت انسانی وسائل پیدا کئے جائیں گے تاکہ موجودہ ڈھانچے کے ساتھ ریاست میں عدالتیں قائم ہوسکیں۔ ایک ہزار خواتین افسروں پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی یونٹ بھی قائم کرنے کی تجویز ہے تاکہ وہ خواتین کے خلاف جرائم کی تیزی سے تحقیقات مکمل کریں۔ عدالتوں کیلئے مزید 1100اسامیاں نکالی جائیں گی۔

شیئر: