Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے دورے پر، ہم منصب سے ملاقات

ایئر پورٹ پر ایران کے وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ فوٹو: سکرین گریب
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پڑوسی ملک ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں۔ 
منگل کو پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اُن کا استقبال کیا۔ 
بعد ازاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔
اپنے دورے میں بلاول بھٹو زرداری ایران کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ بحیثیت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہے اور دونوں پڑوسی ملک رواں سال سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔

شیئر: