Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمبوڈیا کے فرمانروا رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کے معترف

سیکریٹری جنرل نے کمبوڈیا میں موجود اسلامی مرکز کا دورہ بھی کیا ( فوٹو ایس پی اے)
کمبوڈیا کے فرمانروا شاہ نوروڈوم سیھامولی سے پیر کو نوم پنھ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا کہ کمبوڈیا نے کثیرمذہبی معاشرے کا نمونہ پیش کیا ہے۔ مسلمانوں سمیت تمام گروپوں کے درمیان قومی ہم آہنگی قابل تعریف ہے۔ مسلمان مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
کمبوڈیا کے فرمانروا نے کہا کہ ’رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں کثیر ثقافتی و مذہبی معاشرے کے فروغ اور مسلم معاشروں میں آگہی بڑھانے کے لیے قابل قدر کام کررہی ہے‘۔ 

 ڈاکٹر محمد العیسی نے بدھ مت کے سربراہ اعلی سے بھی ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کمبوڈیا کے دارالحکومت میں موجود اسلامی مرکز کا دورہ کیا اور کمبوڈیا کے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
مسلم رہنماوں نے دنیا بھر میں رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہا اورکہا کہ کمبوڈیا کے اعلی سیاسی، پارلیمانی اور مذہبی قائدین کے حلقوں میں رابطہ عالم اسلامی کی حیثیت قابل قدر ہے۔ رابطہ عالم اسلامی نے دنیا بھر میںاپنی جو پہچان بنائی ہے اس کے خوشگوار اثرات مسلم اقلیتوں پر پڑرہے ہیں۔ 
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کمبوڈیا میں بدھ مت کے سربراہ اعلی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔  

شیئر: