Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السودہ میں بارش اور ژالہ باری، وڈیو وائرل 

سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جازان،عسیر اور باحہ میں منگل کو ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ جازان، عسیر اور باحہ سے نکل کر ساحلی مقامات تک پہنچ سکتا ہے۔ 
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن کی بعض کمشنریوں  میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوسکتی ہے۔ 
سوشل میڈیا پر ابہا میں السودۃ روڈ پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل وڈیو وائرل ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ السودۃ روڈ پربارش کے ژالہ باری بھی ہورہی ہے۔ بارش کا پانی بالائی مقامات سے نشیبی علاقوں کی جانب تیزی سے جارہا ہے۔ 
علاوہ ازیں طقس العرب کے مطابق منگل کومکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ریاض، الاحسا میں 43 سینٹی گریڈ جبکہ جدہ میں 38 سینٹی گریڈ رہا ہے۔ 

شیئر: