Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونونگم نے سر گنجا کرالیا

ممبئی .....گلوکار سونو نگم نے اپنا سر گنجا کرالیا۔ واضح رہے کہ اذان کے بارے میں انکے توہین آمیز ریمارکس کے بعد آج کل ان کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کے ایک عالم دین کے اس فتوے کے بعد سرگنجا کرایا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ سونو کے سر کے بال کاٹنے والے کو 10لاکھ روپے انعام میں دیئے جائیں گے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ عالم حکیم کوگھر بلایا اور سر کے سارے بارے اتروادیئے۔ سونوکے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا جاچکا ہے۔ سونو نگم نے اذا ن کے بارے میں اپنے ریمارکس کی وضاحت کیلئے اپنے گھر میں میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ اتنی معمولی سی بات کا بتنگڑ بن جائیگا۔ میں ہمیشہ ہی گلوکار محمد رفیع کو اپنا گرو مانتا ہوں۔ میرا ڈرائیور مسلمان ہے۔ میں مسلمانو ںکے خلاف نہیں۔ میں خود کو سیکولر سمجھتا ہوں۔ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں۔ سونو نے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا چاہئے۔ میں نے جو بات کی تھی وہ سماجی سیاق و سباق سے کی تھی مذہبی تناظر میں نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنا سر کے بال کیوں اتروا رہے ہیں توانہوں نے کہاکہ یہ کوئی احتجاج نہیں نہ ہی یہ کوئی چیلنج ہے۔ میں تو صرف یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ جس شخص نے میرے بال کاٹے وہ مسلمان ہے۔ معاملے کو درست سمت میں دیکھنے کیلئے ایسا کروایا۔ میں چاہتاہوں کہ میڈیا معاملے کو ویسے ہی پیش کرے جیسا کہ وہ ہے۔ محاذ آرائی کی صورت میں پیش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہر چیز تسلیم کرلیں۔ سونو کا کہناتھا کہ اذان ضروری ہے لاﺅڈ اسپیکر نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دورن سونو سر منڈوانے کیلئے چلے گئے اور چند منٹ بعد ہی گنجے سر کے ساتھ باہر آئے۔

شیئر: