Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ، سعودی عرب، فرانس، سلووینیا اور پولینڈ کے ساتھ گروپ بی میں

ٹورنامنٹ 2023 میں 12 سے 29 جنوری تک جاری رہے گا(فائل فوٹو عرب نیوز)
انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے 2023 میں مینز ورلڈ چیمپئن شپ ڈرا میں سعودی عرب کی قومی ہینڈ بال ٹیم کو فرانس، سلووینیا اور شریک میزبان پولینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سویڈن اور پولینڈ کے زیر اہتمام یہ ٹورنامنٹ 2023 میں 12 سے 29 جنوری تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کی ٹیم کو مقابلے کے پچھلے ورژن میں تینوں حریفوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں اس کا دو بار سلووینیا اور پولینڈ کا مقابلہ ہوا ہے جب کہ ایک بار فرانس کا سامنا ہوا ہے۔
سعودی عرب  کا سلووینیا کے خلاف پہلا مقابلہ 2001 میں ہوا تھا جس میں سعودی عرب کو 35-22 سے شکست ہوئی تھی جبکہ 2013  میں ہونے والے دوسرے مقابلے میں بھی وہ 32-22 سے ہار گئی تھی۔
سعودی عرب نے 2003  میں پہلی بار فرانس کا سامنا کیا تھا اس میچ میں فرانس نے سعودی عرگ کو 33-22 سے ہرایا تھا۔
پولینڈ نے بھی سعودی عرب کے خلاف اپنے دونوں مقابلوں میں 2013 میں 28-14 اور 2015 میں 32-13 کے نتیجے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سعودی عرب کی ٹیم دسویں بار اس مقابلے میں حصہ لے گی۔ ٹیم کی اعلیٰ ترین پوزیشن 2003 میں پرتگال میں کھیلے گئے مقابلے میں 10 ویں تھی۔

شیئر: