Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں اضافہ، 806 نئے مریض

پیر کو کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر کو کورونا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی کمی پائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 18 جولائی پیر کو کورونا کے 806 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل مریض  804570 ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 405 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اب تک 788371 افراد شفایاب ہوسکے ہیں۔
کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کے بعد اب کل مرنے والوں کی تعداد 9233 ہے۔ اسی طرح 145 نازک کیسز ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض میں  234 رہے۔ اس کے بعد جدہ میں  127، دمام میں  66، مکہ مکرمہ میں  43، مدینہ منورہ اور طائف میں  29، 29، الھفوف میں  26، جازان میں  21، ابھا میں 19 اور الباحہ میں 17 مریض کورونا کے سامنے آئے ہیں۔
شفایاب ہونے والوں میں ریاض سرفہرست رہا وہاں  99 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ جدہ میں  56ِ دمام میں  30، مکہ مکرمہ 25، مدینہ منورہ  22، الھفوف میں 14 اور طائف میں  11 افراد شفایاب ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  22124 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: