Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 واپس جانے والےحجاج میں خادم حرمین تحائف کی تقسیم

حاجیوں میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے(فوٹو، سبق نیوز)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نجران ریجن کی ٹیم نے’الودیعہ‘ علاقے کی بری سرحدی چوکی سے واپس جانے والے یمنی حاجیوں کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے قرآن پاک کا تحفہ تقسیم کرنے کا آغاز کردیاہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجران شاخ کے ڈائریکٹر جنرل شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن العصیمی نے بتایا کہ شاہی ہدایات کے مطابق حاجیوں میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔
قرآن پاک کے یہ نسخہ مختلف سائز کے ہیں اور کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے تیار کردہ ہیں۔ 
یاد رہے کہ شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن 70 سے زیادہ بین الاقوامی زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے تیار کیے ہوئے ہے۔
حجاج کرام کو بری سرحدی راستوں یا بندرگاہوں یا ہوائی اڈوں سے اپنے وطن واپس  جاتے وقت شاہ سلمان کی جانب سے تحفے کے طور پر قرآن پاک اور اس کے معانی کے ترجمے ہدیہ کیے جارہے ہیں۔ 
یمنی حاجی قرآن پاک کا شاہی تحفہ وصول کرکے دلی مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی  انہیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی قرآن پاک کی خدمت کی توفیق بخشتا رہے۔ 

شیئر: