Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف بلدیہ کی جانب سے صفائی مہم

تفریحی مقامات پرآنے والوں کو کچرے کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف میونسپلٹی نے کمشنری کے تفریحی مقامات کی مکمل صفائی کا پروگرام شروع کیاہے ۔ مہم کے دوران کچرا ہٹانے اور وال چاکنگ مٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میونسپلٹی کے ماتحت رابطہ آفیسر فایز الثبیتی نے کہا ہے کہ معاشرے میں صفائی کی قدرو قیمت کا احساس اجاگر کرنا ہمارا فرض ہے۔ عوام میں صفائی کو جمالیاتی خوبی اور دینی کردار کے طور پر اجار کیا جائے گا۔ 
الثبیتی نے توجہ دلائی کہ طائف کمشنری کی تمام سیرگاہوں کو ہر طرح کی گندگی اور کچرے سے صاف کرنے کا پروگرام سماجی شراکت کی کمیٹیوں اور رضاکاروں نے مل جل کر بنایا ہے۔ یہ کام میونسپلٹی کے اہلکاروں کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔ 
الثبیتی نے مزید کہا کہ صفائی مہم کے تحت سیر و تفریح کے  لیے آنے والوں میں کچرے کی تھیلیاں تقسیم کردی گئی ہیں۔ کہا جارہا ہے جہاں جس کے پاس جو کچرا ہو وہ ان تھیلیوں میں جمع کردے جو انہیں دی گئی ہیں۔ 
الثبیتی نے بتایا کہ طائف کمشنری میں جگہ جگہ رہنما اور خیرمقدمی بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سیر گاہوں سے گاڑیوں سے گزرنے والوں کو بھی کچرے کی تھیلیاں دی جارہی ہیں۔
ساتھ ہی ان کی توجہ اس بات کی جانب مبذول کرائی جارہی ہے کہ ان کے پاس جو بھی کچرا ہو وہ تھیلی میں جمع کرکے ہی کچرا دان میں ڈالنےکا اہتمام کریں۔ 

شیئر: