Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے 7 مزید محلے منہدم کرنے کا دعویٰ درست نہیں: ترجمان میونسپلٹی

النکاسہ، الکدوہ اور الزھور محلے جدید خطوط پر استوار کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ مقدس شہر کے مزید 7 محلے منہدم کرنے کا دعویٰ درست نہیں۔ 
عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے زیتونی نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے اعلان کے مطابق النکاسہ، الکدوہ اور الزھور محلے منہدم کرکے جدید خطوط پر استوار کیے جائیں گے۔
ان میں سے النکاسہ محلے کے  حوالے سے ان دنوں کارروائی جاری ہے جبکہ الکدوۃ اور الزہور محلوں میں کارروائی کا آغاز جلد ہوگا۔ 
زیتونی نے تاکید کی کہ اس قدر اہم اطلاع اپنے طور پر جاری کردینا یا اس پر یقین کرلینا درست نہیں۔
سرکاری ذرائع سے تصدیق کیے بغیر اس قسم کے دعوے کا پرچار کہ مزید سات محلے منہدم کیے جائیں گے بے حد غلط بات ہے۔ 
زیتونی نے توجہ دلائی کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر آنے والی ہر اطلاع کو درست سمجھ لیتے ہیں۔ یہ بات مدنظر رکھیں کہ سماجی رابطہ وسائل نہ تو سرکاری ذرائع ہیں اور نہ ہی انہیں معتبر مانا جاتا ہے۔ 
زیتون نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ ریع ذاخر، جرول، المصافی، ریع بخش، الطندباوی، کنکاریہ، الھنداویہ، القشلہ اور ام النبع محلے منہدم کیے جانے والے ہیں۔‘
’اسی کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کہ یہ ساتوں محلے 1444ھ میں منہدم ہوں گے۔ یہ خبر بالکل غلط ہے اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔‘

شیئر: