Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں سعودی فورسز اور امریکی میرین کی مشترکہ مشق

ینبع میں بحرہ احمر کی ساحلی پٹی کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشق ہورہی ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی رائل آرمڈ فورسز اور امریکی میرین نے سنیچر کو ینبع میں بحرہ احمر کی ساحلی پٹی کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشق ’اینگر 22 ‘کا آغاز کیا ہے۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مشترکہ تربیتی مشق کے آغاز پر مغربی ریجن کےکمانڈر میجرجنرل احمد الدبیس اور سعودی آرمڈ فورسز کے سینیئر افسران موجود تھے جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ میں میرین کور کے کمانڈر میجر جنرل پال روک اور سینیئر اہلکار شریک ہوئے۔
معائنے میں وہ مقامات شامل تھے جہاں سعودی عرب اور امریکہ کی افواج مشترکہ آپریشن کریں گی۔
مشترکہ مشق کے کمانڈر کرنل سعود العقیلی نے کہا کہ ’اس کا مقصد دوطرفہ آپریشنل اور لاجسٹک منصوبوں پرعملدرآمد کی مشق، فریقین کے درمیان مہارتوں کا تبادلہ اور سول حکام کے ساتھ کام کی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے‘۔
امریکی فوج کے کمانڈر کرنل میتھیو نے کہا کہ’ مشترکہ مشقوں سے جنگی تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ سعودی اورامریکی مسلح افواج کے درمیان مطابقت بھی مضبوط ہوگی‘۔

شیئر: