Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب تعلیمی شعبے میں عالمی درجہ بندی میں نمایاں

مملکت نے سائنسی انفراسٹرکچر میں بھی دو درجے ترقی کی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کےعالمی مسابقتی مرکز 2022 کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تعلیم، تحقیق اور اختراع سے متعلق 16 انڈیکسز میں ترقی کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منیجمنٹ ایجوکیشن انڈیکس میں مملکت اس سال 24 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے جو پچھلے سال 40 ویں نمبر پرتھی۔
لینگویج سکلز ڈیولپمنٹ انڈیکس میں مملکت پچھلے سال 32 ویں نمبرسے 20 ویں نمبر پر ہے۔
سعودی عرب نے کوالیفائیڈ انجینئرز، علم کے تبادلے اور ڈیجیٹل مہارتوں میں ہر انڈیکس میں 10 پوزیشنوں سے ترقی کی ہے اوراس سال 26 ویں، 23 ویں اور7 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
مملکت نے سائنسی انفراسٹرکچر میں بھی دو درجے ترقی کی ہے، 2021 میں 32 ویں پوزیشن کے مقابلے اس سال 30 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
مملکت کے تعلیمی شعبے نے یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں کے انڈیکس میں نو مقامات پر ترقی کی جو گزشتہ سال 37 ویں کے مقابلے میں رواں برس 28 ویں نمبر پر ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن میگزین کے مطابق مملکت2021 میں 39 ویں پوزیشن کے مقابلے میں اس سال یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں 31 ویں نمبر پرآ گئی ہے۔
تعلیمی مضامین کی شنگھائی عالمی درجہ بندی 2022 میں، سعودی یونیورسٹیوں کی تعداد 7 یونیورسٹیوں تک پہنچ گئی جبکہ 2019 میں یہ تعداد 4 تھی۔
جہاں تک حقوق دانش کے انڈیکس کا تعلق ہے سعودی عرب گزشتہ سال 30 ویں نمبر کے مقابلے اس سال 26 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

شیئر: