Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی،رینجرز کا چھاپہ، 4 دہشتگرد اور ایک بچہ ہلاک

کراچی ... کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز کی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت گرد اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے اردو بازارکی ایک عمارت پر چھاپہ مارا عمارت میں چھپے مبینہ دہشت گردوں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے رینجرز پر حملہ کردیا۔ رینجرز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے رینجرز نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔اس دوران 4 دہشت گردوں بشمول ایک خاتون نے خود کو ایک کمرے میں محصور کرلیا۔ 7 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔رینجرز کے مطابق اس دوران ملزمان نے 3 دھماکے بھی کی کئے فرار ہونے کی کوشش میں ایک مبینہ دہشت گرد رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا دیگر3 نے نے خود کو دھماکے سے اڑالیا وہاں موجود 5 سالہ بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔ مکان سے بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ، گولیاں اور دستی بم برآمد ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ دوسرے صوبے سے آئی ہوئی ایک فیملی کے 5 افراد نے رہائشی عمارت میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تھا ۔ترجمان کے مطابق عمارت کو مکمل تلاشی لینے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حساس اداروں نے چند مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔دریں اثناء رینجرز سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ رینجرز نے اتحاد ٹاون کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

 

شیئر: