Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

یوکرینی بحران کے اثرات سے آٹوموبائل سیکٹر بھی محفوظ نہیں رہا ( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں آٹوموبائل مارکیٹ کے ماہرعبداللہ غسان کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں گاڑیوں کے نرخوں میں اضافے کے متعدد اسباب ہیں جن میں سب سے اہم رسد کی کمی ہے‘۔ 
 سعودی نجی ٹی وی ایس بی سی کے پروگرام میں عبداللہ غسان کا مزید کہنا تھا کہ’ کورونا کی وبا کے اثرات گاڑیوں کی صنعت پربھی مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رسد میں کمی کا سامنا رہا جبکہ طلب بڑھنے سے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا‘۔ 
’نرخوں میں اضافہ کی دوسری وجہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ لاجسٹک سروسز کے نرخ بھی بڑھ گئے جس کے اثرات پڑے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ یوکرینی بحران عالمی معیشت پرغیرمعمولی طورپراثر انداز ہوا جس کے اثرات سے آٹوموبائل سیکٹربھی محفوظ نہ رہ سکا‘۔  

شیئر: