Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد دکن کی تاریخ شاندار ہے، حامد انصاری

حیدرآباد دکن۔ ۔۔۔ہند کے نائب صدر حامد انصاری نے حیدرآباد دکن کی شاندارتاریخ کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہر کی صبروتحمل اور بقائے باہم کی روایت جاری و ساری رہیں گی اور یہ پورے ملک کیلئے مثال بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں بھی حیدرآباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں محمد قلی قطب شاہ میموریل لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ نہ صرف مورخ بلکہ عام آدمی بھی حیدرآباد کے بانی محمد قلی قطب شاہ کی میراث پر فخر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو قلی قطب شاہ نے مورخین کے مطابق سیکولر انداز سے اپنی انتظامیہ چلائی۔ ایک مورخ ہارون خان شیروانی کے بقول اس دور میں جہاں تک ریاستی امور کا تعلق تھا۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کوئی زیادہ فرق نہیں رکھا گیا۔نائب صدر کا کہنا تھا کہ مقامی زبان تلگو محمد قلی قطب شاہ کی مادری زبان جیسی تھی جبکہ حکمراں جب بھی کوئی سرکاری اعلانات کیا کرتے تھے تو وہ 2زبانوں میں کیا کرتے تھے۔

شیئر: