Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی یمن، تنزانیہ اور بنگلہ دیش میں طبی اور امدادی سرگرمیاں

کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے پروگرام چلایا جا رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمن، تنزانیہ اور بنگلہ دیش میں طبی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے کہا کہ  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے موبائل کلینکس نے یمن کے حجتہ گورنریٹ میں 23 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک ہزار 12 مریضوں کا معائینہ کیا اور 506  کو ادویات فراہم کیں۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی نے الحدیدہ گورنریٹ کے الخواخہ ضلع کے نو ہزار 849 مریضوں کو طبی امداد بھی فراہم کی جن میں سے تین ہزار 508  کو ادویات دی گئیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں فوڈ سکیورٹی، صحت، انسانی اور ہنگامی امدادی رابطہ کاری اور پانی، صفائی ستھرائی اور دیگر سرگرمیاں کے ذریعے 4.11 بلین ڈالر سے زیادہ کے وسائل خرچ کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان کے بعلبیک گورنریٹ میں ارسل میڈیکل سینٹر کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ سات ہزار 947  شامی پناہ گزینوں کو طبی خدمات فراہم کیں جن میں خصوصی علاج بھی شامل ہے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا  تنزانیہ میں ایک طبی منصوبہ جو دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کی پیشکش کرتا ہے 10 ستمبر تک مریضوں کے لیے کھلا رہے گا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی طبی رضاکارانہ ٹیم نے 118 مریضوں کا معائنہ کیا ہے اور 28 اگست کو سکیم شروع ہونے کے بعد سے اب چھ اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کیے ہیں۔
یہ انیشیٹو ایک رضاکارانہ طبی پروگرام کا حصہ ہے جو مرکز کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک میں کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے چلایا جا رہا ہے۔

یمن میں 4.11 بلین ڈالر سے زیادہ کے وسائل خرچ کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

دریں اثنا، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں نابینا پن اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ایک طبی پروگرام کا اختتام کیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی میڈیکل ٹیموں نے پانچ ہزار 155 مریضوں کا معائنہ کیا، ایک ہزار 513 شیشے تقسیم کیے اور 544 سرجریز کیں۔
’نور سعودی عرب‘ انیشیٹو کے تحت اریٹیریا میں یہ پروگرام  19 سے 26 اگست تک جاری رہا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس پروگرا م میں چار ہزار 800 کیسز کی جانچ کی گئی اور 181 کامیاب سرجیکل آپریشن کیے گئے۔
یہ انیشیٹو سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتا ہے ہے جو شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے مختلف ممالک میں کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔

شیئر: