Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ، ایشیا میں بہترین کام کی جگہوں میں سرفہرست

کام کی جگہ کے اہم معیارات کی پیمائش کی گئی ( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 2022 کے لیے ایشیا میں سب سے اوپر کام کی جگہوں میں ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اعزاز گریٹ پلیس ٹو ورک کی جانب سے دیا گیا ہے۔ گریٹ پلیس ٹو ورک ایک عالمی اتھارٹی ہے جو کام کی جگہوں کو تسلیم کرتی ہے۔
اس فہرست میں ایشیا کے اندر 70 تنظیموں کا سروے کیا گیا جس میں کام کی جگہ کے اہم معیارات کی پیمائش کی گئی بشمول ملازمین کے فوائد، پروگرامز اور اعلیٰ معیار کے تعلقات جن کی خصوصیات اعتماد اور دوستی ہے۔
یہ اعزاز اس سال کے شروع میں سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے بہترین جگہوں میں شمار ہونے والی اتھارٹی کی جانب سے دیا گیا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو جیری اینزیلو نےاس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہمیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر بے حد فخر ہے جو ہمارے قابل قدر ٹیم کے اراکین کی لگن کو مجسم کرتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہماری تنظیم مقامی انسانی سرمائے کی ترقی پر زور دیتی ہے جس میں ڈی جی ڈی اے کا 85 فیصد سے زیادہ عملہ سعودی شہریوں پر مشتمل ہے جن میں سے 14 فیصد کا تعلق الدرعیہ سے ہے‘۔
جیری اینزیلو نے کہا کہ ’ ڈی جی ڈی اے میں ہمارے ایک تہائی سے زیادہ ملازمین خواتین ہیں اور ہماری قیادت کے 16 فیصد عہدوں پر خواتین ہیں۔ ہم متحرک، باہمی تعاون کے ساتھ کام کے ماحول کو سہولت فراہم کرتے رہیں گے جو الدرعیہ کو دنیا بھر میں ایک اہم ثقافتی مقام میں تبدیل کرنے کے قابل ہو گا‘۔
واضح رہے کہ الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو الدرعیہ کے مشہور تاریخی مقام کو محفوظ رکھنے اور ترقی دینے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے عالمی سیاحتی مقام بن جائے۔

شیئر: