Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خود کشی کرنے والی عراقی ٹک ٹاک سٹار ذہنی دباؤ کا شکار تھی‘

عمارت کی گیار ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی( فدائل فوٹو العربیہ)
عراق میں پولیس نے ٹک ٹاک سٹار مروۃ القیسی کی خود کشی کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مروۃ القیسی نے گزشتہ روز عراقی کردستان کے اربیل علاقے میں کثیر منزلہ عمارت کی گیار ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اربیل میں قریہ لبنانیہ مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’مروۃ القیسی اپنی سگی بہن کے ہمراہ اربیل کی کثیر منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں سکونت پذیر تھی اور کسی کے ساتھ اس کا جھگڑا نہیں تھا‘۔
 اربیل پولیس کا کہنا ہے کہ’ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مروہ القیسی موقع پر ہلاک ہوگئی۔ اس سے قبل بھی کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھی‘۔ 
ٹک ٹاک سٹار کے رشتہ داروں بتایا کہ ’وہ کئی روز سے ذہنی اضطراب کا شکار تھی‘۔
اس کی بہن ملک القیسی وڈیو بھی وائرل ہے جس میں اسےصدمے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی بہن کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صارفین سے کہا کہ’ صدمے میں ہوں، میرے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ اس کی بہن کے بارے میں کوئی سوال نہ  کیا جائے‘۔ 
33 سالہ مروۃ القیسی 1989 میں پیدا ہوئیں۔ عراق کے آرٹ کالج سے گریجویشن کیا۔
سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ تھے۔ عراق میں کئی ڈرامے بھی کئے۔ المفتاح (کنجی) سیریل میں مروۃ القیسی کا کردار بڑا مقبول ہوا تھا۔

شیئر: