Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے تین تعلیمی دفاتر میں پہلی مرتبہ خواتین سربراہ مقرر 

 پندرہ تعلیمی دفاتر میں نئے سربراہ تعینات کیے کیے گئے ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریاض کے محکمہ تعلیم نے پہلی مرتبہ تین تعلیمی اداروں میں خواتین کو سربراہ مقرر کیا ہے۔
تینوں سعودی خواتین طلبہ و طالبات کے سکولوں کے نگراں اداروں کی سربراہی کریں گی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ تعلیم کے سیکریٹری ورثان الورثان نے کہا ہے کہ’ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن خرمی نے ریاض ریجن میں تبدیلیاں کی ہیں۔ پندرہ تعلیمی دفاتر میں نئے سربراہ تعینات کیے کیے گئے ہیں‘۔
ڈائریکٹر جنرل نے تعلیمی امور کے اداروں کے 45 معاون سربراہ  بھی مقرر کیے ہیں۔ ان میں خواتین شامل ہیں۔
تمام تعلیمی اداروں میں امدادی خدمات کے شعبوں کے پندرہ نئے معاون سربراہوں کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی دفاتر کے پندرہ نئے ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
 اساتذہ کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر یاسر الیابس نے کہا کہ’ ڈائریکٹر جنرل نے تعلیمی دفاتر میں 1383 نگراں مقرر کیے ہیں۔ اساتذہ کو نئی ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں‘۔

شیئر: