Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتی ٹیم الخبر کے تمیمی کیمپ میں جمعہ اور ہفتہ کو دفتر قائم کرے گی

جن تارکین کے پاس اصل پاسپورٹ ہے انہیں آؤٹ پاس بنوانے کی ضرورت نہیں
الخبر(بشیر احمد بھٹی)الخبر میں غیر قانونی تارکین کو سہولت کرنے والی پاکستانی سفارتی ٹیم ہر جمعہ اور ہفتہ کو تمیمی کیمپ میں ہم وطنوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ الخبر میں کام کرنےو الی سفارتی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی جن کے اقامے 19مارچ سے پہلے ختم ہو چکے ہیں یا ان کا ہروب ہو چکا ہے اور جن کے اصل پاسپورٹ نہیں ، وہ اپنے اصل شناختی کارڈ بمعہ کاپی اور دو عدد تصویریں لے کر ایمرجنسی پاسپورٹ یاآوٹ پاس بنواسکتے ہیں۔ ٹیم نے پاکبانوں کو تاکید کی ہے کہ جن پاکستانی بھائیوں کے پاس اصل پاسپورٹ موجود ہیں، ان کو آوٹ پاس بنوانے کی ضرورت نہیں۔ وہ اپنے پاسپورٹ سے سفر کرسکتے ہیں۔ اگر پاسپورٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے تو سفارتی ٹیم مدت میں توسیع کردے گی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: