Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی ٹریننگ

پہلے کورس میں 200 خواتین نے خود کو رجسٹرکرایا ہے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پہلی مرتبہ خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی ٹریننگ دینے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ سینٹر نے 7 خواتین انسٹرکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ 
عاجل نیوز نے سعودی ٹی وی ’الاخباریہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دمام شہر میں خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے۔
پہلے کورس میں 200 خواتین نے خود کو رجسٹر کرایا ہے جو موٹرسائیکل چلانے کی عملی تربیت حاصل کررہی ہیں۔
مملکت کی سطح پریہ پہلا ٹریننک سینٹرہے جہاں خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے 
تربیت میں شرکت کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ مملکت میں موٹرسائیکل چلانے والی خواتین کے پہلے گروپ میں شامل ہوں۔
الاخباریہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا  کہ ٹریننگ سینٹرکی خواتین انسٹرکٹرز کو موٹرسائیکل چلانے کی مکمل تربیت کے بعد انہیں انسٹرکٹر کا لائسنس جاری کیا گیاہے۔  

شیئر: