Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی جمعرات سے ختم ہوگی

دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں (فائل فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی جمعرات 15 ستمبر کوختم ہوجائے گی‘۔
الامارات الیوم کے مطابق یاد رہے کہ ہر سال 15 جون سے 15ستمبر کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی لگائی جاتی ہے اور یہ سلسلہ 18 سال سے جاری ہے۔
وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں سے پابندی کی تعمیل کرائی گئی ہے۔ یہ اماراتی لیبر مارکیٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے اہم ہے۔ اس کا مقصد کارکنوں کو دھوپ اور لو کے خطرات سے بچانا ہے‘۔
ڈپٹی سیکریٹری محسن علی النسی نے کہا کہ’ کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی کی تعمیل میں حکومت کی کامیابی ظاہر کرتی ہے‘۔
یاد رہے کہ امارات میں دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں۔ حکومت فی کارکن 5 ہزار درہم جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہےاور اس کی انتہائی حد پچاس ہزار درہم ہے۔ 

شیئر: