منگل 13 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کا شرح تبادلہ
منگل 13 ستمبر 2022 15:49
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قدر مسلسل بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت 231.92 روپے رہی جو گزشتہ روز کی قدر سے دو روپے 10 پیسے زیادہ رہی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت 229.82 روپے رہی تھی۔
13 ستمبر کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 61.70، اماراتی درہم 63.14، عمانی ریال 603.18، بحرینی دینار 615.21، قطری ریال 63.31 اور کویتی دینار کی قیمت 752.92 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 271.76 اور یورو کی قدر 235.28 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 238 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 63 اور قیمت فروخت 63.6 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 65 اور قیمت فروخت 65.6 روپے رہی۔