Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان: سیلاب سے متاثر طلبہ کے لیے امارات کی امداد

حالیہ سیلاب کے باعث سوڈان میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات کے خیراتی اداروں نے سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  طلباء میں سکول بیگ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق سوڈان میں گذشتہ دنوں آنے والے سیلاب کے باعث ایک تہائی سکولوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث پڑھائی کے نظام پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔

امارات نے بڑی مقدار میں امداد پہنچانے کے لیے فضائی پل قائم کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریبی شہر ام درمان میں 18 ستمبر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل طلباء کو سکول بیگ اور کلاس میں استعمال کے لیے دیگر سٹیشنری بروقت فراہم کی گئی ہے۔
یہ تقسیم 6 ملین ڈالر کی امدادی مہم کا حصہ تھی جسے متحدہ عرب امارات نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے شروع کیا ہے۔
امارات کی جانب سے سوڈان کو فراہم کئے گئے دیگر امدادی سامان کے ساتھ یہ تقسیم 6 ملین ڈالر امداد کی مہم کا حصہ ہے۔

طلباء کو سکول بیگ نئے تعلیمی سال سے قبل فراہم کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

واضح رہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث سوڈان میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ دولاکھ 78500 افراد متاثر ہونے کی رپورٹ دی گئی ہے۔
سوڈان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے بڑی مقدار میں امداد پہنچانے کے لیے فضائی پل قائم کیا ہے۔
 

شیئر: