Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تشدد اور زیادتی میں ملوث دو شہری گرفتار 

پوچھ گچھ کی کارروائی مکمل ہونے پر سپیشل کورٹ کے حوالے کردیا گیا(فائل فوٹو سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ ریاض شہر میں دو مقامی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ ملزمان سے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ انہوں نے  سماجی رابطے کی ایپ کے ذریعے ایک شخص کو  دھوکہ دے کر بلایا پھر تشدد کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی گئی‘۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں مقامی شہریوں کو پوچھ گچھ کی کارروائی مکمل کرکے سپیشل کورٹ کے حوالے کردیا گیا۔ انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ’ اس قسم کی سرگرمیاں سنگین جرائم کے زمرے میں آتی ہیں اور سزائے موت تک دی جاسکتی ہے‘۔  
پبلک پراسیکیوشن نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’زیادتی کرنے والے دونوں شہریوں کے خلاف جلد از جلد فیصلہ سنا کرانہیں عبرتناک سزا دی جائے‘۔

شیئر: