Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عرب سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ موصول

الجزائری صدر کے ایلچی نے عادل الجبیر سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون کی طرف سے نومبر 2022 کے دوران الجزائر میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجزائری صدر کے ایلچی اور وزیر انصاف عبدالرشید الطبی نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی امور ماحولیات عادل الجبیر سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔

دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)

الجزائری صدر کے ایلچی اور سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اس موقع پر سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری اور قائم مقام سیکریٹری پروٹوکول عبدالمجید السماری بھی موجود تھے۔ 

شیئر: