پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے فی لیٹر کا اضافہ
نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے شروع کردیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
بدھ کی صبح وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ) سے کیا جا رہا ہے۔