Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے علاقے کورنگی میں گیارہ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ ’طبی معائنے میں ایک سے زائد بار زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے‘ (فائل فوٹو)
پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی علاقے کورنگی میں 11سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
زمان ٹاؤن کے رہائشی طاہر ولد جمال الدین نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ صبح کے وقت مزدوری کے لیے باہر گئے تھے اور جب شام کو لوٹے تو دروازہ اندر سے بند تھا جبکہ بڑی بیٹی ٹیوشن کے لیے گئی ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بیٹا چھت کے راستے گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ گیارہ سالہ بیٹی مہناز کی لاش ڈوپٹے سے چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔
ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔
طاہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم سے یہ بات سامنے آئی کہ مہناز کے ساتھ کافی عرصے سے زیادتی ہوتی رہی ہے۔
انہوں نے اعلٰی حکام سے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل بھی کی۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تھانہ زمان ٹاؤن کے سینیئر افسر نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’طبی معائنے میں بچی کے ساتھ ایک سے زائد بار زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

شیئر: