Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ یونیورسٹی 100دیہات گود لے گی

حیدرآباددکن۔۔۔عثمانیہ یونیورسٹی المونی ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 100دیہات کو ’’گود ‘‘لے گی اوروہاں کی تمام تر ترقی کی ذمہ دار ہوگی۔اس ایسوسی ایشن کے ارکان کی تعداد 25ہزار ہے۔ جن میں انجینیئر، تاجر، ڈاکٹرز ،ایڈوکیٹس اور دیگر پروفیشنلز شامل ہیں۔ یہ ارکان ان دیہاتوں کے مسائل ڈسٹرکٹ کلکٹر سے معلوم کرینگے اور پھر ترقیاتی منصوبے بنائیں گے۔ریاستی حکومت دیہات کو گود لینے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہے اور عوامی نمائندے ، حکام ،سلیبرٹیز اور دیگر اہم شخصیتوں نے پسماندہ گاؤں کو گود لینے اور وہاں ترقیاتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی کے ترقیاتی کام کا آغاز اگلے مہینے سے  یونیورسٹی کی 100سالہ تقریبات کے ساتھ ہی شروع ہوجائیگا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کچھ دیہات میں اسکول اور اسپتال تعمیر کئے جائیں گے جبکہ دوسرے دیہات میں طبی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

شیئر: