Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تعلیم کا امریکہ میں ثقافتی مشن کا دورہ

سعودی قیادت سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی مدد کررہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ نے پیر کو امریکہ میں سعودی ثقافتی مشن سعودی طلبہ سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرامریکہ میں سعودی کلچرل اتاشی ڈاکٹر فوزی بخاری اور ثقافتی مشن کے عہدیداربھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر تعلیم نے امریکہ میں زیر تعلیم سعودی طلبہ کو اطمینان دلایا کہ’ سعودی قیادت سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی ہرممکن مدد کررہی ہے اور کرتی رہے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ’ وزارت تعلیم ریسرچ اور تعلیم کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کےاستحکام کے لیے کوشاں ہے‘۔ 

سعودی طلبہ  بیرون ملک سعودی عرب کے بہترین سفیر ہیں( فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے کہاکہ ’خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام کی نئی حکمت عملی کے مطابق امریکہ ان ممالک میں شامل ہے جہاں سعودی طلبہ کو اعلی  تعلیم کے لیے سرکاری خرچ پر بھیجا جارہا ہے۔ سکالر شپ پروگرام کی نئی حکمت عملی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاری کی ہے جو فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں‘۔ 
انہوں نے کہاکہ’ وطن عزیز سعودی عرب کو بیرون مملکت تعلیم حاصل کرنے والے اپنے طلبہ پر فخر ہے۔ ہم اس لمحے کے منتظر ہیں جب سعودی طلبہ اعلی تعلیم  کے بعد وطن واپس آکر ہر سطح اور ہر شعبے میں مملکت کی ترقی کے کاررواں کو آگے بڑھائیں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ سعودی طلبہ اپنے دین، وطن اور سماج کی روشن تصویر پیش کررہے ہیں۔ یہ بیرون ملک سعودی عرب کے بہترین سفیر ہیں‘۔

شیئر: