Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ایمان کا مفت علاج ہوگا

ممبئی۔۔۔۔دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان احمد کو ممبئی سے ابوظبی لے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔فضائی سفر کے دوران ان کی حالت پر نظر رکھنے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی جائے گی تاہم ابھی تک انہیں ابوظبی لے جانے کی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ابوظبی اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لاجسٹک کا انتظام ہوا انہیں متحدہ عرب امارات پہنچادیا جائیگاجہاں 9ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کریگی۔ممبئی کے سیفی اسپتال میں 14ڈاکٹرایمان احمد کی طبی ٹیم میں شامل تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امارات میں بھی ان کا مفت علاج ہوگا۔ایمان احمد کی بہن کی طرف سے سیفی اسپتال کے ڈاکٹروں پر الزامات کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ انہیں ایک مسافر طیارے سے مصرواپس بھیج دیا جائے تاہم ابوظبی کے ڈاکٹر شمشیرنے ایمان احمد کا معائنہ کرنے کیلئے سیفی اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ ان کا اپنے اسپتال میں علاج کرینگے جس کے بعد انہیں مصربھیجا جائے گا۔سیفی اسپتال والوں کا کہنا تھا کہ صرف 2ماہ کے علاج سے ان کا وزن500کلو سے کم ہوکر 176.6کلو رہ گیا ہے۔

شیئر: