Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوشدل شاہ کو نکال کر چوہدری صاحب کو موقع دیا جائے‘

سوشل میڈیا پر کسی کو پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ پر اعتراض ہے تو کوئی مڈل آرڈر بیٹینگ پر سوالات اٹھا رہا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز اختتام پذیر ہوئی اور نتیجہ پاکستان کی 3-4 سے ہار کی صورت میں نکلا لیکن لگتا یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر کھیل اب بھی جاری ہے۔ 
سوشل میڈیا پر کسی کو پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ پر اعتراض ہے تو کوئی مڈل آرڈر بیٹینگ پر سوالات اٹھا رہا ہے۔
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری میچ میں بظاہر خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر کراؤڈ کی جانب سے ’پرچی، پرچی‘ کے نعرے لگائے جس پر کچھ صارفین افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ 
پاکستان کرکٹر امام الحق نے اپنی ٹویٹ میں واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں۔ آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں۔ 

 
انہوں نے مزید لکھا کہ ’نتیجہ کچھ بھی ہو آپ فینز جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں۔ ہم آپ کے لیے اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔‘ 
ہارون نامی صارف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ خوشدل کی کارکردگی پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن ہزاروں لوگوں کا ان پر پرچی کا نعرہ لگانا اچھا نہیں ہے۔‘ 

عثمان گجر نامی صارف نے شان مسعود اور خوشدل شاہ سے منسوب کرکے ایک طنزیہ مکالمہ لکھا جس میں دونوں بیٹرز کی کارکردگی پر تنقید کی گئی ہے۔ 

 
واضح رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی تھی۔ 

 
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دھواں دار شاٹ کھیل رہے ہیں۔ 
خرم اقبال نامی صارف نے فواد کے شاٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ٹیم میں انہیں ہی کھلا لیتے چھکے تو دیکھنے کو مل جاتے۔‘ 

 
موسی نے لکھا ہے کہ ’ہمیں مڈل آرڈر بلے باز کی ضرورت ہے۔‘ 

 
ملک ہارون نیاز نامی صارف نے خوشدل شاہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ ’خوشدل شاہ کو نکال کر چوہدری صاحب کو موقع دیا جائے۔‘ 

شیئر: