Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولت ہتھیانے کے لیے سائبرکرائم پر 20 لاکھ ریال تک جرمانہ

ناجائزطریقے سے دولت حاصل کرنے کے لیے جعل سازی کرنا جرم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ کسی کی دولت ہتھیانے کے لیے سائبر کرائم کی سزا 20 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔ 
عاجل نیوزکے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر توجہ دلائی ہے کہ دوسروں کی دولت ہتھیانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سائبر کرائم کے ارتکاب پر 3 برس تک قید اور 20 لاکھ  ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ جو شخص بھی منقولہ جائداد یا ملکیتی کاغذ یا اس پر دستخط اپنے لیے یا کسی اور کے  لیے حاصل  کرنے کا چکر چلائے گا اور اس مقصد کے لیے انفارمیشن کرائم کا ارتکاب کرے گا ایسا وہ دھوکہ دے کر یا جھوٹا نام استعمال کرکے  یا بہروپیے کا کردار ادا کر کے اس قسم کا جرم کرے گا اسے اس کی سزا بھگتنا ہوگی۔
جرم کے ارتکاب اور اس کے ذریعے دولت کے حصول میں جو آلات یا پروگرام یا ذرائع استعمال ہوں گے وہ سب ضبط کر لیے جائیں گے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ رائے عامہ کو اس بات سے باخبر کرنا ضروری ہے کہ فرضی نام اور عہدے کے غلط استعمال کے ذریعے کسی کی دولت پر قبضہ جمانے کے لیے جو حیلے بہانے اور فرضی طور طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں ان سے سب لوگ واقف ہوں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں اور ان سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رہیں۔ 

شیئر: