Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی نائجیریا کے ہم منصب سے ملاقات 

علاقائی اوربین الاقوامی امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائجیریا کے وزیر خارجہ جیوویری انیاما نے دفتر خارجہ ریاض میں جمعرات کو ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جبکہ مشترکہ امورکو جدید خطوط پر استوار کرنے اور تمام شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
سعودی عرب اور نائجیریا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ 
کمیٹی کے ارکان نے دونوں ملکوں کے مفادات کے حوالے سے مشترکہ تعاون بڑھانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں دوطرفہ اور کثیر فریقی یکجہتی کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ 
کمیٹی کے  ارکان نے دونوں ملکوں کے عوام و قائدین کی امنگیں پوری کرنے اور مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ان کی آرزوؤں کی تکمیل کے موضوع پربھی بات  کی۔ 
اس موقع پرمعاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور نائجیریا میں متعین سعودی سفیر فیصل الغامدی بھی موجود رہے۔ 

شیئر: