Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت میں غلط ’ہروب ‘ کو کس طرح ثابت کیا جائے؟

ملٹی انٹری وزٹ ویزے کی مدت ایک برس ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محنت قوانین پرعمل کرنا اور ان سے واقفیت حاصل کرنا ہرغیرملکی کارکن کے لیے اشد ضروری ہے۔ وزارت کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں آجرواجیر کے مابین کسی بھی اختلاف کے حل کےلیے کمیٹی بنائی گئی ہے, قانون کے مطابق غیرملکی کارکنوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اسپانسر یعنی کفیل کے پاس ہی کام کریں جن کے ویزے پروہ مملکت آئے ہیں ایسا نہ کرنا قانون شکنی کے دائرے میں آتا ہے۔
کفیل کے پاس کام نہ کرنے والے کے خلاف ہروب فائل کردیاجاتا ہے جو ادارہ محنت میں سنگین خلاف ورزی شمارہوتی ہے۔ غلط ہروب کو ثابت کرنے کے لیے متعلقہ کمیٹی میں درخواست دی جاتی ہے تاہم اس کے لیے ثبوت درکارہوتے ہیں۔
  ۔۔۔ جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’اقامہ ایک برس سے ایکسپائرہے ، اسپانسرتجدید نہیں کررہا کہتا ہے ہروب لگا دیا ہے جبکہ سسٹم میں ہروب شونہیں ہورہا ، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ایکسپائراقامے پرہروب لگ سکتا ہے‘؟ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ہروب فائل کرنے کے لیے کارکن کا اقامہ کارآمد ہونا ضروری ہے۔ ایکسپائراقامے پرہروب نہیں لگایا جاسکتا۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں  محنت قانون کےمطابق مملکت آنے والے غیرملکی کارکنوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اسپانسر کے پاس ہی کام کریں ۔ 
اسپانسر یعنی جس شخص یا کمپنی کے ویزے پرآتے ہیں انکےپاس کام کرنا قانونی اعتبارسے لازمی ہے ایسا نہ کرنے والے خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں ۔ 
وہ کارکن جو اپنے اسپانسرز کے پاس کام نہیں کرتے بلکہ کسی دوسری جگہ ملازمت کرتے ہیں وہ غیرقانونی عمل کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔  

وزٹ ویزے دو طرح کے جاری کیے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے) 

اسپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرنا وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ضوابط کے مطابق سنگین خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے ۔ 
ایسے کارکن جو اپنے اسپانسرز کے پاس سے فرار ہوجاتے ہیں انکے خلاف وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی میں ہروب فائل کیاجاتا ہے ۔  
ہروب کا مطلب فرار ہونا ۔ جن کارکنوں کا ہروب فائل کیاجاتا ہے جوازات اور وزارت افرادی قوت میں ان فائل کو سیز کردیاجاتا ہےجب تک ہروب کو کینسل نہ کرایا جائے کارکن کا نہ تو ایگزٹ لگایا جاسکتا ہے اورنہ کی اقامے کی تجدید کی جاسکتی ہے۔ 
اگراسپانسر کی جانب سے غلط ہروب فائل کیاجائے تو اس صورت میں اسے وزارت افرادی قوت سے رجوع کرکے غلط ہروب فائل کیے جانے پروزارت کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ بروقت کارروائی کرکے اسے ختم کرایا جاسکے۔ غلط ہروب کے خلاف درخواست دیتے وقت اس امر کا خیال رکھا جائے کہ تحقیقاتی افسر کو وہ تمام دستاویزی ثبوت فراہم کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ کفیل کے پاس کام کررہے تھے۔ ثبوت میں حاضری رجسٹر، تنخواہ کا حساب (بینک کے ذریعے ادائیگی ) یا دیگر ٹھوس شواہد شامل ہیں خیال رہے ’ہروب‘ کو فائل ہونے کے 15 دن کے اندرکینسل کرانا آسان ہوتا ہےبعدازاں یہ کارروائی دشوار ہوجاتی ہے۔  
۔۔۔۔ ایک شخص نے وزٹ ویزے کی تجدید کے حوالے سے دریافت کیا ’ اہلیہ کو وزٹ ویزے پربلایا تھا طبی مسئلے کی وجہ سے وہ سفرنہیں کرسکتیں ، ابشر کے ذریعے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کی کوشش کی مگرکامیابی نہیں ہوئی اس صورت میں کیا کرسکتے ہیں؟‘ 
جوازات کی جانب سے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اپنے علاقے کے جوازات کے دفتر سے رجوع کریں ۔ دفترجانے سے قبل ابشرپورٹل سے پشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ 

غیر ملکی کارکنوں کوقوانین محنت کے اہم نکات سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

یاد رہے وزٹ ویزے 2طرح کے جاری کیے جاتے ہیں جن میں ایک سنگل انٹری جبکہ دوسرا ملٹی انٹری ویزہ ہوتا ہے۔ سنگل انٹری ویزہ 90 دن کے لیے ہوتے ہیں جبکہ اس میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گنجائش ہوتی ہے۔ 
ملٹی انٹری وزٹ ویزے کے مدت ایک برس ہوتی ہے تاہم 180 دن ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد دوبارہ انٹری پر180 دن قیام کیا جاسکتا ہے۔ 
خیال رہے حج سیزن کے قریب وزٹ اورعمرہ ویزوں کا اجرا محدود کردیا جاتا ہے جس کا مقصد بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو حرمین شریفین میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے

شیئر: