Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریت کے لیے غلط بیانی پر قید وجرمانہ

جعل سازی پر2 برس قید اور30 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سعودی شہریت حاصل کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لینا یا جعلی دستاویزات پیش کرنا جرم ہے جس پرقید اورجرمانے کی سزا مقرر ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کے ٹوئٹرپرانتباہی نوٹ کے ذریعے سعودی شہریت کے قانون کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی شہریت حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
اس حوالے سے ادارہ پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ اگریہ ثابت ہوجائے کہ شہریت کے حصول کے لیے دی گئی درخواست میں درج معلومات غلط ہیں اس صورت میں درخواست گزار کو 2 برس قید اور30 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
انتباہی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرغلط معلومات پرمبنی درخواست کسی دوسرے کی جانب سے دی گئی ہو اس صورت میں وہ بھی اس جرم میں برابر کا شریک تصور کیاجائے گا۔

شیئر: